اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موقر پاکستانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو جبری رخصت پر بھیجے جانے کی اصل وجہ بیان کر دی۔ تفصیل کے مطابق انگریزی اخبار دی نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت آصف زرداری کی ایماء پر ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کوایک انکوائری میں کلین چٹ دلوانا چاہتی تھی لیکن آئی جی سندھ نے اسے مسترد کر دیا تھا۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو ستمبر میں خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری پر معطل کیا گیا تھا۔ آئی جی سندھ پر پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے دباؤ ڈالا جس آئی جی سندھ نے مسترد کر دیا اور نتیجتاََ انہیں جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔آئی جی سندھ کے بات نہ ماننے پر یہ احکامات دیئے گئے تھے کہ اس بندے کی قربانی دیدو کچھ دن کیلئے۔