اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حویلیاں کے قریب طیارہ حادثہ میں شہیدہونے والے پائلٹ کیپٹن احمدجنجوعہ کی والدہ نے انکشاف کیاہے کہ پی آئی اے حکام کومیرے بیٹے نے اس حادثے سے قبل ہی آگاہ کیاتھاکہ یہ جہازاڑانے کے قابل نہیں جس پراس کوملازمت سے برخاست کی دھمکی دی گئی تھی ۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شہید پائلٹ احمدجنجوعہ کی والدہ نے کہاکہ میرابیٹااس معاملے میں میرے ساتھ بھی یہ بات کرچکاتھا۔شہیدپائلٹ کی والدہ نے بتایاکہ ایک واقعہ تومیری آنکھوں کے سامنے ہواجب میں نے خود بھی اپنے بیٹے کے ساتھ اس جہازکا سفرکیاتو دیکھا کہ میرابیٹاجہازکو رننگ کے دوران چیک کررہاتھااوراس نے گرائونڈآفیسرکوبتایاکہ جہازٹھیک نہیں توجواب میں گرائونڈآفیسرنے اسکی بات کوغلط قراردیااورکہاکہ اس کواڑائولیکن پھرایک کیپٹن نے کہاکہ احمدجنجوعہ ٹھیک کہہ رہے ہیں اس جہازمیں خرابی ہے ۔
احمدجنجوعہ شہید کی والدہ نے بتایاکہ میرے دوبیٹے اورپانچ بیٹیاں ہیں اوراحمد جنجوعہ کوآٹھ سال بعد ملازمت ملی تھی تواس وقت بھی میں نے حکام کودرخواست کی تھی کہ میں نے اپنابیٹاملازمت کےلئے بھیجاہے ناکہ اس کوکھوناچاہتی ہوں لیکن میری کسی نے نہ سنی ۔شہید پائلٹ احمدجنجوعہ کی والدہ کے مزید انکشافات اس ویڈیومیں ملاحظہ کریں ۔