اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ایئر لائنز پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) نے اے ٹی آر طیارہ حادثے کی تحقیقات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ (ایس آئی بی) کو خط بھیج دیا۔پالپا کی جانب سے سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا کہ 7 دسمبر کو حویلیاں کے نزدیک تباہ ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے اے ٹی آر طیارے کی تحقیقات میں پائلٹس کو بھی شامل کیا جائے۔خط میں پالپا کا مؤقف تھا کہ کسی بھی طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات میں آپریٹر کو شامل کرنا لازم ہے تاکہ ایس آئی بی کی تحقیقات یکطرفہ نہ ہوں۔