اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پی آئی اے نے تمام اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ کر نے کے بعد کس سے طیارے کرائے پر حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا؟

datetime 20  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پی آئی اے کے اے ٹی آر ایس طیارے گراؤنڈ کئے جانے اور اے 310 طیارہ کے رواں ماہ کے آخر تک ریٹائر کئے جانے کی توقع کے باعث ایئرلائن کا بحران مزید بدترین ہونے کا امکان پیدا ہو گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ مینجمنٹ کے فیصلے کے مطابق پی آئی اے کا اے 310 طیارہ بھی 31 دسمبر تک ریٹائرڈ کر دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ٹی آر ایس کے گراؤنڈ کئے جانے کے بعد تجویز دی گئی تھی کہ پی آئی اے کا آپریشنل فیس برقرار رکھنے کے لئے اے 310 ایس کی پرواز جاری رکھی جائے تاہم مینجمنٹ نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔
اے 310 ایس بیجنگ ، ٹوکیو ، کوالالمپور اور سعودی عرب سمیت مختلف بین الاقوامی راستوں پر آپریشنل ہیں رپورٹ کے مطابق پی آئی اے ریٹائر کئے جانے والے اے 310 ایس کی جگہ آئندہ چند ہفتوں میں عالمی منڈی سے خشک یا تر لیز کمپنیوں سے متبادل کے حصول کے لئے پرامید ہیں رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی کمپنیاں پی آئی اے لیزنگ منصوبے کو سراہا رہی ہیں ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے اس سلسلے میں شرائط و ضوابط پر بھی غور کر رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…