اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کے بدقسمت طیارے جس میں چترال کی 14سالہ بچی حسینہ گل کاپوراخاندان جاں بحق ہوگیاتھااورپی آئی اے کی طرف سے امدادی رقم کے اعلان کے بعد کئی افراد نے اس کے رشتہ دارہونے کادعوی کیاتھا۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے اورچائلڈپروٹیکشن بیورونے حسینہ گل کی رقم غلط ہاتھوں میں جانے سے روکنے کےلئے حسینہ گل کواپنی تحویل میں لے لیااوراس کے بعد حسینہ گل سے پوچھاگیاکہ وہ اب کس کے ساتھ رہناچاہتی ہے توچائلڈپروٹیکشن بیوروکواس نے جواب دیاکہ وہ اپنے والد کے ایک کزن کے ساتھ رہناچاہتی ہوں ۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے جب امدادی رقم دینے کااعلان کیاگیاتوکئی ر شتہ داراس کی کفالت کرنے کوتیارتھے لیکن حسینہ گل نے ان کے ساتھ رہنے سے انکارکردیاتھا۔حسینہ گل نے اس وقت حکومت سے مددطلب کی تھی جس پروزیراعظم نے خود اس معاملے کانوٹس لیاتھا۔