جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

چوہدری نثار کااستعفیٰ ،ن لیگ نے اعلان کردیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار سے استعفیٰ مانگنے کی بجائے ان کی قیادت میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کو سراہا جانا چاہیے ، آج تک جتنے بھی کمیشن بنے اور ان کی رپورٹیں آئیں کیا کسی وزیر نے اس پر استعفیٰ دیا ؟،

پانامہ لیکس میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کا نہیں بلکہ بلاول کی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو کا نام ہے، خورشید شاہ نے انتہائی گھٹیا بات کی ہے کہ اب تو چیف جسٹس بھی اپنا آ رہا ہے ،ان کا یہ بیان اپنے اداروں کی توہین اور ان کوکمزور کرنے کے مترادف ہے ،عمرا ن خان نے تو خود انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے عدالتی کمیشن کی رپو رٹ کو تسلیم نہیں کیا اب وہ کیوں اچھل کو د کر رہے ہیں اور چھلانگیں لگا رہے ہیں ؟

۔پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ سانحہ کوئٹہ کی ذمہ دار (ن) لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے تو پھر پشاور میں آرمی پبلک سکول سمیت جتنے بھی دہشتگردی کے واقعات ہوئے اس کے ذمہ دار عمران خان اور وہاں کی صوبائی حکومت ہے ۔ درحقیقت عمران خان خیبر پختونخواہ میں مکمل طورپر ناکام ہو چکے ہیں ان کووہاں 2018میں اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے اس ناکامی سے بچنے کیلئے وہ روزانہ (ن) لیگ کی حکومت پر طرح طرح کے الزامات لگا تے رہتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ خورشید شاہ نے انتہائی گھٹیا بات کی ہے کہ اب تو چیف جسٹس بھی اپنا آ رہا ہے۔نئے چیف جسٹس کا انتخاب پا کستان مسلم لیگ ( ن) نے ہرگز نہیں کیا ، سپریم کو رٹ کا نئے چیف جسٹس کو عہدے کی منتقلی کا ایک باقاعدہ نظام ہے اور سپریم کو رٹ اسی پر عمل پیرا ہے جو سنیارٹی لسٹ میں سب سے اوپر ہو اسی کو چیف جسٹس بنا یا جا تا ہے ۔

مجھے افسوس ہے کہ خورشید شاہ قائد حزب اختلاف ہونے کے باوجود اتنی سی بات سے بھی واقف نہیں ، ان کا یہ بیان اپنے اداروں کی توہین اور ان کوکمزور کرنے کے مترادف ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ جب عمران خان نے خود ہی کسی کمیشن کی رپو رٹ کو تسلیم نہیں کیا تو اب انہیں کیا حق پہنچتا ہے کہ وہ اس کمیشن کی رپورٹ کے معاملے پر حکومت کو موردالزام ٹھہرائیں ،اب وہ کیوں اچھل کو د کر رہے ہیں اور چھلانگیں لگا رہے ہیں ؟۔ عمران خان کی انہی الٹی سیدھی باتوں کی وجہ سے انہیں سنجیدہ نہیں لیتا ، ان کو خود پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں ۔

سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا کہ یہ ایک بالکل لغو بات ہے کہ چوہدری نثار نے کسی دہشتگرد سے ملاقات کی ہے ،چوہدری نثار سے استعفیٰ مانگنے کی بجائے ان کی کارکردگی کو سراہا جانا چاہیے کیونکہ انہو ں نے دہشتگردی کے واقعات پر بہت حد تک قابو پایا ہے جس سے گزشتہ تین سالوں کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے ،موجودہ حکومت نے ہر شعبہ زندگی میں زبردست کا رکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ،کسی ایک واقعہ کو بنیاد بنا کر استعفیٰ کا مطالبہ نہیں کیا جانا چاہیے ، آج تک جتنے بھی کمیشن بنے اور ان کی رپورٹیں آئیں ، کیا کسی وزیر نے استعفیٰ دیا ؟ ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…