کراچی(آئی این پی )وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے ٹڈاپ اسکینڈل میں ملوث سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی ودیگر کے خلاف قائم مقدمات کی سماعت5 جنوری تک ملتوی کردی،جمعرات کو مقدمات کی سماعت کے موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق حمید نائیک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،
اس موقع پر ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ وہ ان مقدمات میں دلائل نہیں دیں گے،بلکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کود عدالت پیش ہوکر دلائل دیں گے،اس پر وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ مقدمات میں ایف آئی اے کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں،
دوسری جانب ایف آئی اے کی جانب سے جواب دینے کے بجائے سید یوسف رضا گیلانی کو حراساں کیا جارہا ہے ،یوسف رضا گیلانی کے خلاف ایک الزام میں 31 مقدمات ہیں،اس موقع پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کے ڈائریکٹر لازمی پیش ہوں،تاکہ مقدمات کا جلد فیصلہ کیا جاسکے۔