لاہور / اسلام آباد /فیصل آباد /ملتان /کوئٹہ /پشاور /سکردو ( این این آئی) ملک کے بیشتر حصوں میں سردی کی شدت برقرار جبکہ میدانی علاقوں میں دھند کا سلسلہ بھی برقرار ہے ،سکردو میں پارہ منفی 6ڈگری اور کوئٹہ میں منفی 5ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، دھند کے باعث پنجاب میں موٹر وے کو مختلف سیکشنز سے بند کر دیا گیا ،پروازوں کا شیڈول متاثر اور ٹرینوں کی آمدرورفت بھی تاخیر کا شکار رہی ، قصور میں دھند میں گاڑیاں روک کر شہریوں کو لوٹنے والے ڈاکوئوں کے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق یہ رواں موسم سرما میں کم سے کم درجہ حرارت ہے،وادی کی فضا میں خشکی بھی ہے۔گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برف باری نے موسم مزید سرد کردیا جبکہ چترال میں لواری ٹاپ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
سردی کی شدت سے بچنے کے لئے لوگ گرم کپڑوں کا استعمال کررہے ہیں، جبکہ مزدور طبقہ لکڑیاں جلا کر اپنے ہاتھ سینکتے دکھائی دیتے ہیں۔پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند کا راج مسلسل جاری ہے۔ نیشنل ہائی وے پر پتوکی سے اوکا ڑہ تک کے علا قوں میں ٹکریوں کی صورت میں دھند سے حد نگاہ اکثرمقامات پرصفرہوگئی جبکہ لاہورمیں موٹروے کو بھی بند کرنا پڑا ۔ لاہورمیں مو ٹروے ایم 3 فیصل آباد سے پنڈ ی بھٹیا ں تک، مو ٹروے ایم 4 گوجرہ سے فیصل آباد جبکہ موٹروے ایم 2 لاہورسے شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا جبکہ کئی مقامات پرحد نگاہ صفرہو گیا۔ جبکہ دھند چھٹنے کے بعد موٹروے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ۔نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے شہریوں کو دوران سفر فوگ لائٹس کے استعمال کی ہدایات جاری کی ہیں ۔
سردی کی حالیہ لہر کب تک رہے گی ؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
15
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں