اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ شیخ ہمدان بن راشد المکتوم شکار کیلئے دو ہفتے کے دورہ پر کل 15 دسمبر کو رحیم یار خان کے چولستان علاقہ میں پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ شیخ ہمدان بن راشد المکتوم شکار کیلئے دو ہفتے کے دورہ پر کل 15 دسمبر کو رحیم یار خان کے چولستان علاقہ میں پہنچیں گےجہاں شیخ ہمدان بن راشد المکتوم کے رحیم یار خان کے چولستانی علاقے کے دورہ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔
مقامی اخبار کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خزانہ 25 دسمبر کو اپنی 71 ویں سالگرہ بھی چولستان میں منائیںگے۔ علاوہ ازیں شیخ ہمدان بن راشد کے یزمان میں تلور کے شکار کھیلنے کے حوالے سے 36 فالکن یو اے ای سے بہاولپور پہنچادئیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شیخ ہمدان بن رشد نے منسٹری آف فارن افیئر پاکستان سے 100 فالکن پاکستان لانے کی اجازت حاصل کررکھی ہے اور ابتدائی طور پر 36 فالکن بہاولپور پہنچے ہیں جبکہ بتدریج باقی فالکنز بھی بہاولپور پہنچائے جائیں گے ۔
قطر ی شہزادوں کے بعد عرب دنیا کی کون سی معروف ترین شخصیت تلور کے شکار کیلئے پاکستان پہنچ رہی ہیں؟
14
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں