اسلام آباد( آن لائن)سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کیس ابھی جاری ہے،چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ قریب تھی تو کیس کسی اور جج کو دے دینا چاہیے تھا۔سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے اے آر وائے نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کیس ابھی جاری ہے،چیف جسٹس ریٹائرمنٹ کی قریب تھی تو کیس کسی اور جج کو دے دینا چاہیے تھا،عدالت کمیشن بناسکتی ہے، نوٹیفکیشن جاری کرنا حکومت کا کام ہے،حتمی فیصلہ ابھی نہیں آیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو ریٹائرمنٹ سے قبل کیس کو کسی منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے تھا،کیس اب مزید لٹک جائے گا۔