اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاتاہم مالاکنڈ ڈویژن، بالائی فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ جبکہ پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 23 ملی میٹر، میرکھانی 14، پٹن، سیدوشریف 09، دیر 08، دروش 06، چترال 05، بالاکوٹ03،کاکو ل ایک ،گڑھی دوپٹہ 04، مظفرآباد03، پنجاب: مری اور بگروٹ میں ایک ملی میٹر بارش جبکہ کالام میں05 انچ اور مالم جبہ 02 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا
14
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں