پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

وزیر اعظم کاپارلیمنٹ میں بولاجانیوالا جھوٹ،ن لیگ کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سمیت کسی بھی رکن کی پار لیمنٹ میں تقر یر پر کہیں جوابدہی نہیں ہوسکتی‘پار لیمنٹ میں تحر یک انصاف والوں نے جتنے جھوٹ بولے اگر انکی تحقیقات شروع ہوجائے تو بات پتہ نہیں کہاں تک جائیگی ‘ سڑکوں پر شور شرابے سے تحر یک انصاف کو اقتدار نہیں ملے گا ‘کر پشن کیخلاف قوانین بھی پار لیمان میں بن سکتے ہیں قوانین کے نتیجے سے ہی عدلیہ مضبوط ہوگی ‘عمران خان کو دیر بعد ہی سمجھ آئی ہے کہ انکو پار لیمنٹ میں ہی آنا چاہیے ۔

منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ پانامہ لیک میں کہیں وزیر اعظم نوازشر یف کا نام ہی نہیں مگر تحر یک انصاف کا نشانہ ہی وزیر اعظم ہیں عمران خان پہلے خود کمیشن بنانے کا کہتے رہے ہیں اب کمیشن کو بھی تسلیم کر نے کیلئے تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف والوں کو ایک بات سمجھ لینی چاہیے کہ سڑکوں پر شور شرابے سے اقتدار نہیں ملے گا اس لیے ان کو عوام کے ووٹوں اور آئندہ عام انتخابات کا انتظار کر نا پڑ یگا ۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ وزیر اعظم کیلئے ضروری نہیں وہ پار لیمنٹ کے اندر ہی بیرون ملک کاروبار کے حوالے سے سب کچھ بتاتے وزیر اعظم نے جو ضروری سمجھا پار لیمنٹ میں بتادیا اب معاملہ سپر یم کورٹ میں ہے مگر جو عمران خان یہ کہتے رہے کہ پانامہ لیک میں الزامات نہیں ثبوت ہیں جب انکے ثبوت عدالت میں آئے تو عدالت نے کہا ایسے کاغذات میں پکڑوں فروخت کرتے ہیں ایسے کاغذات کی وجہ سے وزیر اعظم کو نااہل قرار نہیں دیا جاسکتا ۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…