اسلام آباد (این این آئی) جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جنید نے کہا ہے کہ بھائی مجھ سے ایک سال بڑے تھے،میں ان کے ساتھ اپنے دکھ اور خوشی کو شیئر کرتا تھا،ہم دونوں دوستوں کی طرح تھے۔
ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ وہ صرف میرا نہیں سب کا بھائی تھا،پہلی بار معلوم ہوا کہ وہ کتنے نیک کام کر رہے تھے۔وہ کہتے تھے قرآن و سنت کے بغیر نظام نہیں چل سکتا،مولانہ طارق جمیل نے جنید بھائی کا ہاتھ پکڑا تھا۔انہوں نے کہاکہ جنید میوزک کے بغیر دل دل پاکستان گاتے تھے،ہمارے گھر کے چوکیدار تک کو دل دل پاکستان یاد ہے اورجنید کے بچوں کو والد کی بہت سی نعتیں یاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنید بھائی کو ایئر فورس میں جانے کا بہت شوق تھالیکن نظر کمزور ہونے کی وجہ سے نہ جا سکے۔بھائی کے لئے معروف کمپنی کا کنٹریکٹ چھوڑنا بہت برا وقت تھا،وہ ان کے لئے ایک امتحان تھا۔ کنٹریکٹ چھوڑنے کے بعد جنید دین کی طرف آئے اورجب وہ دین کی طرف آئے تو ہمارا تعلق اوربڑھ گیا تھا۔