ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

سعودی عرب میں جوانسالہ لڑکی کوبرقعہ اتارنامہنگا پڑ گیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2016 |

ریاض(این این آئی) سعودی پولیس نے ایک نوجوان خاتون کو عبایہ اتارنے پر حراست میں لے لیا۔مقامی میڈیا کے مطابق نوجوان خاتون کو اْس وقت حراست میں لیا گیا جب پولیس کے پاس اس حوالے سے شکایت درج کروائی گئی۔ ریاض پولیس کے ترجمان کرنل فواض المیمان نے بتایا کہ پولیس نے ایک نوجوان خاتون کو التہلیہ اسٹریٹ سے اْس وقت گرفتار کیا، جب انھوں نے اپنا عبایہ اتارا، جس کا کچھ دن قبل انھوں نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا۔دوسری جانب ایک اور ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ ایک نامعلوم خاتون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کیا تھا کہ وہ عوامی مقامات پر عبایہ کے بغیر جائیں گی۔

دیگر ویب سائٹس نے ایک نوجوان خاتون کی تصویر شیئر کی، جس میں انھیں سیاہ جیکٹ اور ٹخنوں تک آتے نارنجی اور گلابی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔اس تصویر پر سعودی شہریوں کی جانب سے سخت ناراضگی اور غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا تھاکہ تون کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ہم ریاستی قوانین کا احترام نہ کرنے پر سخت سزا کا مطالبہ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کے لیے عبایہ پہننا لازمی ہے، جبکہ انھیں مخلوط محفلوں میں شرکت اور ڈرائیونگ کی بھی اجازت نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…