جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

معروف کمسن نعت خوان فرحان علی قادری کون ہیں؟

datetime 13  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت دینا بھر میں “نور والا آیا ہے” کے نعت سے شہرت پانے والے معروف کمسن نعت خواں فرحان علی قادری کا شمار ان لوگوں میں کیا جاتا ہےجنہیں اللہ تعالی نےخوبصورت آواز کی نعمت سے نوازا ہے۔فرحان علی قادری اکتوبر 1995 کو جیکب آباد میں پیدا ہوئے۔ا ن کے والد کا نام فضل محمد ہے اور بنیادی طور پر بلوچ قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔فرحان علی قادری کو بچپن ہی سے نعت خوانی کا شوق تھا اور سکول میں ہونیوالی میلاد کے محفلوں میں حصہ لیتے تھے. فرحان علی کو شہرت اس وقت ملی جب انھوں نے پانچ سال کی عمر میں مشہور نعت “نور والا آیا ہے” سنایا۔ فرحان علی کو نہ صرفضلعی بلکہ صوبائی اور ملکی سطح پر بھی ایوارڈز ملےہیں۔

انہوں نے پاکستان کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک میں لائیو پرفارم بھی کیا ہے جن میں کویت، سعودی عریبیہ اور مراکش وغیرہ شامل ہیں. فرحان علی قادری نے پاکستان میں نعت خوانی کے کئی لائیو کنسرٹ بھی کیے ہیں اور اسکے علاوہ کئی البم بھی ریلیز ہو چکے ہیں۔ فرحان علی کو اردو کے علاوہ پنجابی اور سرائیکی زبان میں بھی نعت خوانی پر عبور حاصل ہے جبکہ وہ بنگالی زبان میں نعت پڑھ چکے ہیں ۔معروف نعت خواں فرحان علی قادری پرایک مرتبہ قاتلانہ حملہ ہوچکاہے جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…