ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

’’ آپ ترکی میں بہت ہردلعزیز ہیں، ترک عوام آپ سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں‘‘ اہم ترک مذہبی رہنماکی وزیر اعلی شہباز شریف سے گفتگو

datetime 13  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران ترکی کے مذہبی امور کے سربراہ (President, Presidency of Religious Affairs,Turkey)ڈاکٹر مہمت گورمز (Dr. Mehmet Gormez)نے ایبٹ آبادمیں طیارہ حادثہ میں قیمتی انسانی جانوںکے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیااور جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی-

وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے استنبول میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورغم کا اظہار کیااور جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی – وزیر اعلی شہباز شریف اور ترکی کے مذہبی امور کے سربراہ ڈاکٹر مہمت گورمزنے عیدمیلاد النبیﷺ کے پرمسرت موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی –

ڈاکٹر مہمت گورمزنے وزیر اعلی شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ترکی میں بھی بہت ہردلعزیز ہیں اور ترک عوام آپ سے دلی لگاؤ رکھتے ہیں- انہوں نے کہا کہ آپ نے پنجاب کی ترقی کیلئے غیر معمولی کام کیا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ آپ خلوص نیت اور محنت کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں – انہوں نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…