خیبرایجنسی (آئی این پی )خیبر ایجنسی میں جرگے نے خاتون اور مرد کے قتل کی واردات میں مبینہ طور پر ملوث دو افراد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا اور ان کے اقدام کو غیرت کے نام پر قتل ہونے کے باعث ‘جائز’ قرار دیدیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لنڈی کوتل میں پیش آنے والے اس واقعے میں قتل کی جانے والی خاتون فضیلت بی بی کے شوہر سید عالم اپنی بیوی کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے قبائلی قوانین کے تحت عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں اور انھوں نے کمشنر پشاور ڈویڑن کی عدالت میں جرگے کے فیصلے کے خلاف اپیل بھی کی ہے۔
جرگے نے فیصلہ دیا تھا کہ فضیلت کے دیوروں نے اپنی بھابھی اور ماموں کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔ اس لیے انھیں سزا نہیں دی جا سکتی جبکہ سید عالم کا کہنا ہے کہ ان کے بھائیوں نے اپنے کاروباری معاملے طے کرنے کے لیے ان کی بیوی اور ماموں کو قتل کیا اور اسے غیرت کے نام پر قتل کا نام دیا ہے۔
غیرت کے نام پر قتل جائز ہے، ان لوگوں کو رہا کردو! جانتے ہیں یہ حکم کس نے جاری کیا؟
13
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں