حویلیاں(مانیٹرنگ ڈیسک) حویلیاں کے قریب پی آئی اے کا طیارہ PK-661جو کہ گزشتہ دنوں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 47لوگ شہید ہوئے۔ شہید شدگان میں پاکستان کے معروف سکالر اور نعت خواں جنید جمشید اور ڈی سی چترال بھی شامل تھے ۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق اس طیارے نے جہاں پاکستانیوں پر دکھ اور غم کے شدید پہاڑ توڑے وہیں چترال کی ایک نو عمر لڑکی حسینہ بی بی بھی غم سے شدید نڈھال ہے چونکہ ا سکا پورا خاندان اس طیارے میں سوار تھا جو اس حادثے کی نذر ہو گیا۔
تفصیلات کےمطابق 14 سالہ حسینہ بی بی ساتویں جماعت کی طالبعلم ہے۔حسینہ بی بی اپنے امتحانات کی وجہ سے اس بد قسمت طیارے میں سوار نہیں ہوئی لیکن طیارہ حادثے میں حسینہ بی بی نے اپنے ماں ، باپ ، دو بھائیوں اور دو بہنوں کو ہمیشہ کے لیے کھو دیا۔ حسینہ کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد لایا گیا جہاں اس کے اہل خانہ کی شناخت کے بعد ان کی میتیں ان کے آبائی علاقہ میں حسینہ بی بی کے ہمراہ روانہ کر دی جائیں گی۔