کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے کہاہے کہ جنید کی میت کی شناخت ممکن نہیں، ڈین این اے رپورٹ جلد آنے کا امکان ہے،تدفین کے لیے 24 گھنٹے قبل آگاہ کیاجائے گا۔کراچی میں خواجہ سعد رفیق کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہمایوں جمشید نے بتایاکہ طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے جنید جمشید کی میت کی شناخت ممکن نہیں۔
ان کا کہناتھاکہ میت کراچی لانے میں چار پانچ دن لگیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ ڈی این اے کی رپورٹ جلد آنے کا امکان ہے۔انھوں نے بتایاکہ جنید جمشید کی تدفین کی حوالے سے مفتی حضرات کے ساتھ مشورے کررہے ہیں۔ حکومتی اداروں کے ساتھ بھی اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ان کا کہناتھاکہ جنیدجمشید کی تدفین میت کی شناخت کے24 گھنٹے بعد ہوگی۔
ہمایوں جمشید کاکہناتھاکہ نماز جنازہ کیلیے نیشنل اسٹیڈیم یا دارالعلوم زیرغور ہیں۔ اس حوالے سے سیکیورٹی ادارے کے ساتھ بھی بات چیت ہورہی ہے۔ ہمایوں جنیدکاکہناتھاکہ جنید بہت سے لوگوں کے لیے بھائی اور باپ تھا۔ انھوں نے بتایاکہ جنید کئی لوگوں کیلیے بیٹا بھی تھا۔ ہمایوں نے کہاکہ جنید کے چلے جانے کے باوجود وہ یہاں موجود ہیں اور جنید کے ساتھ آپ کا تعلق برقرار رہے گا۔ انھوں نے واضح کیاکہ جنید سے وابستہ خاندان بلاجھجک ہمایوں سے بات کریں۔
جنید جمشید کا نماز جنازہ کب اور کہاں پڑھایا جائے گا؟ بھائی ہمایوں جمشید نے وضاحت کر دی
11
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں