کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مجھے کہاں دفن کیا جائے ؟ مفتی تقی نے جنید جمشید کی آخری خواہش بیان کر دی ، تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ جنید جمشید کی خواہش تھی کہ ان کی تدفین دارالعلوم کراچی میں کی جائے ،شناخت کا پراسیس مکمل ہونے کے بعد جلد ان کی تدفین کی جگہ اور وقت کا فیصلہ کیاجائے گا، انہوں نے کہاکہ جنید جمشید نے دین اسلام کی اشاعت کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں، جنید جمشید کی تدفین ان کی خواہش کے مطابق دارالعلوم کراچی میں ہی ہونی چاہئے جلد ہی اس کا حتمی فیصلہ کرلیاجائے گا۔
جبکہ دوسری جانب جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے تدفین کے بارے میں بتایا ہے کہ جنید جمشید کی تدفین کے بارے میں ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ بتایاجاسکتاہے جنید جمشید کی میت کی شناخت ممکن ہی نہیں،جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے کہا کہ ڈی این اے کی رپورٹ آنے میں تین سے چار دن لگ سکتے ہیں ۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے کوئی وقت طے نہیں کیا گیا ہے ۔نماز جنازہ کے حوالے سے مفتیان کرام سے مشاورت جاری ہے ۔انہوں نے جنید جمشید کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔
مجھے کہاں دفن کیا جائے ؟ مفتی تقی عثمانی نے جنید جمشید کی آخری خواہش بیان کر دی
11
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں