کراچی (آن لائن) کراچی کے علاقے ماڈل کالونی سے چند روز قبل گرفتار ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے ٹارگٹ کلرز نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ملزمان عدنان گوشی اورواجد عرف وجہی نے انکشاف کیا کہ ساتھیوں کے ساتھ ملکر 12 مئی کو چیف جسٹس کے استقبال کے لئے آنیوالوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے۔ملزمان نے بتایا کہ سانحہ 12 مئی پر شاہ فیصل میں ٹارگٹ کلنگ کی جس کی کمان اس وقت کا سیکٹر انچارج ارتضی فاروقی کر رہا تھا اس نے خونریزی کرنے والے کارکنوں کا اسلحہ فراہم کیا تھا۔
بعد میں ارتضیٰ فاروقی ایم پی اے منتخب ہوا تھا۔ملزمان نے انکشاف کیا کہ 2011 میں اے این پی سے تصادم میں 4 افراد کو قتل کیا تھا جبکہ پارٹی کی ہڑتال کی کال پر پبلک ٹرانسپورٹ اور پتھاروں کو نذر آتش بھی کیا۔ ملزمان نے انکشاف کیا کہ دونوں نے ملکر مجموعی طور پر 34 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔#/s#