پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

برطانیہ کی خوشحالی کا خاتمہ،یورپی یونین کھل کرسامنے آگئی

datetime 10  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(این این آئی)یورپی یونین کے صدرژاں بنکر نے متنبہ کیا ہے کہ وہ یورپی رہنما جو یونین کے ٹکڑے کرنے کے متمنی ہیں اور اِس سے جْدا ہو کر آگے بڑھنے کی خواہش رکھتے ہیں، وہ یقینی طور پر غلط سوچ کے حامل ہیں،یونین سے باہر نکل کر براعظم یورپ میں کسی قوم کا تنہا فعال ہونا اور اقتصادی و سماجی ترقی کرنا انتہائی دشوار ہو سکتا ہے،جس طرح دنیا میں اقوام ترقی کر رہی ہیں، بیس برس بعد کوئی بھی یورپی ریاست ترقی یافتہ اور امیر اقوام کے گروپ جی سیون کا رکن نہیں رہے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہالینڈ کے شہر ماسٹرشٹ میں اسی شہر کے نام سے مشہور ہونے والے یورپی سمچھوتے کے پچیس برس مکمل ہونے کی خصوصی تقریب میں یورپی کمیشن کے صدر ڑاں کلود ینکر نے یورپی ملکوں کو متنبہ کیا کہ یونین کے باہر رہ کر آگے بڑھنے کا عمل خطرناک اور باعث زوال ہو سکتا ہے۔

ینکر کا یہ انتباہ اْن ملکوں کے قدامت پسند سیاستدانوں کے لیے تھا، جو بریگزٹ کے بعد اب یورپی یونین کو خیرباد کہنے کی ترویج کر رہے ہیں۔ماسٹرشٹ منعقدہ اجلاس میں یورپی کمیشن کے صدر نے یونین پر تنقید کرنے والے سیاستدانوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ یورپی رہنما جو یونین کے ٹکڑے کرنے کے متمنی ہیں اور اِس سے جْدا ہو کر آگے بڑھنے کی خواہش رکھتے ہیں، وہ یقینی طور پر غلط سوچ کے حامل ہیں۔ ینکر نے اپنی تقریر میں کہا کہ یونین سے باہر نکل کر براعظم یورپ میں کسی قوم کا تنہا فعال ہونا اور اقتصادی و سماجی ترقی کرنا انتہائی دشوار ہو سکتا ہے،جس طرح دنیا میں اقوام ترقی کر رہی ہیں، بیس برس بعد کوئی بھی یورپی ریاست ترقی یافتہ اور امیر اقوام کے گروپ جی سیون کا رکن نہیں رہے گی۔انہوں نے اس موقع پر برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے موضوع پر بھی گفتگو کی۔ اس تناظر میں ان کا کہنا تھا کہ بریگزٹ کے بعد یورپی یونین کی ترقی کی رفتار دو رخی ہو گئی ہے۔ ینکر کے مطابق اس میں ایک زیادہ انضمام اور دوسرے کم اتحاد کی بات کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…