بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر کاگلف آف عدن میں ایکشن،بڑا کام کردکھایا

datetime 10  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی ) بحری قزاقی کی بیخ کنی کے مشن پر تعینات پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر نے گلف آف عدن میں قیمتی انسانی جانوں کو بچا لیا۔پی این ایس شمشیر کثیرالملکی ٹاسک فورس151-میں تعینات ہے جو بحری جہازوں اور ایئر کرافٹ پر مشتمل عالمی اتحادی ٹاسک فورس ہے جسے گلف آف عدن میں بحری قزاقی کی بیخ کنی کے لئے اقوام متحدہ کے احکامات کی روشنی میں تشکیل دیا گیا ہے۔موجودہ وقت میں اس کثیرالملکی ٹاسک فورس کی کمانڈ پاک بحریہ کے کموڈور شعیب کر رہے ہیں۔ ہیڈکوارٹرکمبائنڈ ٹاسک فورس151-کو اطلاع ملی کہ یمن کی کشتی جس پر60افراد سوار ہیں سوکوٹراآئز لینڈ(SOCOTRA Island)سے تیس ناٹیکل مائل شمال مغرب میں ڈوب گئی ہے۔

اس اطلاع کے ملتے ہی ہیڈ کوارٹرکمبائنڈ ٹاسک فورس151-نے زندہ بچ جانے والے افراد کے بارے میں معلومات کے حصول کے لئے ایئر کرافٹ کو نگرانی کاحکم دیا اور پی این ایس شمشیر کو سرچ اینڈ ریسکیو کامشن سونپا گیا۔پی این ایس شمشیر چندگھنٹوں میں جائے حادثہ پر پہنچا اور آپریشن کی کمانڈ کرتے ہوئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔پی این ایس شمشیر کو اس آپریش میں اسپین اور آسٹریلیا کے بحری جہازوں جن پر ہیلی کاپٹر بھی موجود تھے اور جاپان اور جرمنی کے ایئر کرافٹ کی معاونت حاصل تھی۔ اس تمام آپریشن کی مجموعی نگرانی کمبائنڈ ٹاسک فورس151-نے کی جس کی کمانڈ پاک بحریہ کر رہی ہے۔جائے وقوعہ پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی نگرانی پی این ایس شمشیر نے کی جس کے نتیجے میں41افراد کو بچالیا گیاجبکہ باقی لا پتہ افراد کی تلاش کے لئے آپریشن تا حال جاری ہے۔عالمی بحری فورسز کی معاونت سے کیا جانے والے یہ وسیع پیمانے کا آپریشن پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی دلیل ہے۔

اس سے پیشتر بھی کمبائنڈ ٹاسک فورس151-میں تعیناتی کے دوران پی این ایس شمشیر انٹر نیشنل میری ٹائم کمیونٹی کو مدد فراہم کرتا رہا ہے جس میں صومالیہ سے عمان بھیم لے کر جانے والی کشتی عالمگیر اور26نومبر کوصومالیہ کی کشتی فیصِ صالح محمدی کو طبی سہولیات فراہم کرنا شامل ہے۔پاک بحریہ قومی اثاثوں کی حفاظت کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں ثابت قدمی سے سر انجام دینے کے لئے پُر عزم ہے اورمیری ٹائم ماحول کو پُر امن اور محفوظ بنانے کے لئے عالمی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پاک بحریہ کے جہازجو دنیا بھرپاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں انسانیت کی ہمدردی کے سلسلے میں ہمارے قومی کردار اور بلند عزم کے عکاس ہیں جو بحرانی کیفیات سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…