کراچی(آئی این پی)جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے تدفین کے بارے میں بتایا ہے کہ جنید جمشید کی تدفین کے بارے میں ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ بتایاجاسکتاہے جنید جمشید کی میت کی شناخت ممکن ہی نہیں ،جبکہ وفاقی و زیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے ‘بلیک باکس کے ڈی کوڈ ہونے تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا ‘ جنید جمشید ایک سچے پاکستانی تھے۔ وہ ہفتہ کو طیارہ حادثہ میں جاں بحق معروف نعت خوان جنید جمشید کے اہلخانہ اظہارتعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ جنید جمشید کے ساتھ میرا قریبی تعلق تھا۔ جنید جمشید سچے پاکستانی تھے۔
جنید جمشید مرحو م باعمل مسلمان اور رسول پاک کے سچے عاشق تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی دین کیلئے وقت کر رکھی تھی۔ جنید جمشید شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے اللہ ان کے درجات بلند کرے۔جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے تدفین کے بارے میں بتایا ہے کہ جنید جمشید کی تدفین کے بارے میں ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ بتایاجاسکتاہے جنید جمشید کی میت کی شناخت ممکن ہی نہیں ،تدفین سے چوبیس گھنٹے پہلے سب کو اطلاع دے دی جائے گی انہوں نے بتایا کہ فی الحال تو یہ ہی کہاجاسکتا ہے کہ اس پراسیس میں کم از کم
چار پانچ دن لگیںگے حکومتی اداروں سے اس سلسلے میں بات چیت جاری ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حویلیاں میں ہونے والے حادثہ کا شکار ہونے والے جہاز کا بلیک باکس مل گیا ہے ۔بلیک باکس ڈی کوڈ ہونے سے پہلے کچھ نہیں کہہ سکتے ۔پی آئی اے میں سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔حکومت پی آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے ۔جنید جمشید ایک سچے پاکستانی اور دین کی خدمت کرنے والے تھے ۔ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہوسکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ڈیفنس میں معروف نعت خواں جنید جمشید کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے جنید جمشید اور طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے دیگر افراد کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور جنید جمشید کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنید جمشید سے ہمارے خاندان کا قریبی تعلق تھا ۔میرے بھائی خواجہ سلمان رفیق اور جنید جمشید نے ایک ساتھ تعلیم حاصل کی تھی ۔جنید جمشید ایک سچے پاکستانی اور دین کی خدمت کرنے والے شخص تھے ۔وہ دین کی خدمت کے لیے چترال گئے تھے ۔
انہوں نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ طیارہ حادثہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔تحقیقات کے بعد اصل وجوہات کا تعین کیا جائے گا ۔اس موقع پر جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے کہا کہ ڈی این اے کی رپورٹ آنے میں تین سے چار دن لگ سکتے ہیں ۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے کوئی وقت طے نہیں کیا گیا ہے ۔نماز جنازہ کے حوالے سے مفتیان کرام سے مشاورت جاری ہے ۔انہوں نے جنید جمشید کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔