ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

پاکستان نے روس کو بڑی پیشکش کردی

datetime 10  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد ( آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ وزیر اعظم نواز شریف روس کے ساتھ مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں، پاکستان روس کے ساتھ ہائر ایجوکیشن سمیت تمام شعبوں میں تعاون چاہتا ہے، سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن ( کیرک ) ممالک کو ریلوے اور روڈ کے ذریعے روس فیڈریشن سے ملانے کے خواہاں ہیں، دو نوں ممالک کے مابین فضائی سفر کو بحال کیا جانا چاہییے،پاکستان خطے میں ایسی جگہ واقع ہے جہاں وہ جنوبی ایشیا ، چین اور وسطی ایشیا کو آپس میں ملا سکتا ہے، چین پا کستان اقتصادی راہداری سے خطے کے تین ارب لوگوں کو آپس میں جوڑنے میں مدد ملے گی، پاکستان کی معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور اس میں سرمایہ کاری کرنے کے سنہری مواقع موجود ہیں۔

وہ ہفتہ کو ماسکو میں روس کے وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ملاقات میں علاقائی روابط اور معاشی ترقی کے لئے مواصلات کے شعبے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔روس کے وزیر ٹرانسپورٹ میکسم سکولو نے دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کے لئے ٹرانزٹ راہداری کی اہمیت پر زور دیا۔وفاقی وزیر وزیر احسن اقبال نے روس کے وزیر ٹرانسپورٹ کو پاکستا ن آنے کی دعوت دی جبکہ وزیر ٹرانسورٹ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کوآئندہ سال کاغزستان میں جون 2017 میں ہونے والی ایکسپومیں شرکت کی دعوت دی۔ اس کے علاوہ ماسکو میں اکتوبر 2017 میں ہونے والے عالمی روڈ شو پر دعوت دیتے ہوئے ٹرانسپورٹ یو نیورسٹی میں لیکچر دینے کی بھی دعوت دی۔( و خ )

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…