بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

دہشت گردی کے مقدمے کا اشتہاری ن لیگ نے میئر کیلئے نامزد کردیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آئی این پی) فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کے مئیر کے نامزد امیدوار ملک رزاق دہشتگردی کے مقدمے میں اشتہاری نکلے۔ ملک رزاق کا تعلق رانا ثناء اللہ گروپ سے ہے جبکہ نامزد ڈپٹی مئیرز میں سے عبدالغفورسبزی کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ شیخ یوسف ایف اے اور امین بٹ مڈل پاس ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مئیر شپ کے لیے مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے نامزد رانا ثناء اللہ گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار ملک عبدالرزاق مقامی ایم پی اے ملک نواز کے بڑے بھائی ہیں جوکہ فائرنگ اور دہشت گردی کے مقدمے میں اشتہاری بھی ہیں۔

ڈپٹی مئیر کیلئے 40 سالہ شیخ یوسف جن کا نام شیرعلی گروپ کی طرف سے مئیرشپ کے لیے دیا گیا تھا لیکن انہیں اس شرط پر ڈپٹی مئیر کا امیدوار بنا دیا گیا کہ وہ شیرعلی گروپ میں نہیں رہیں گے۔ ان کی تعلیمی قابلیت ایف اے ہے اور ایم پی اے کا انتخاب بھی لڑ چکے ہیں۔شیخ یوسف پیشے کے اعتبار سے تاجر ہیں۔ دوسرے مڈل پاس ڈپٹی مئیر عبدالغفور ہیں۔ ان کا فروٹ مارکیٹ میں کاروبار ہے۔ مدینہ ٹاؤن سے نائب ناظم رہ چکے ہیں۔ نامزد ڈپٹی مئیر امین بٹ مڈل پاس ہیں اور گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں سے چئیرمین کا الیکشن جیت چکے ہیں اور اس سے قبل ڈپٹی مئیر بھی رہ چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…