ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

مالیاتی بحران وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اپنی ہی وفاقی حکومت سے مطالبے منوانے کیلئے دورے شروع کر دیے‎

datetime 10  دسمبر‬‮  2016 |

وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموںو کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان وفاقی ٹیکسوں میں آزاد کشمیر کا حصہ بڑھانے ، اٹھارویں ترمیم کے بعد پید ا ہونے والے مالیاتی و انتظامی مسائل کے حل کے حوالے سے بین الاصوبائی رابطہ مہم پرروانہ۔ وزیراعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ سے وزیر اعلیٰ ہاوس کراچی میں ملاقات۔ اس موقع پر سند ھ کی اعلیٰ سطحی بیوروکریسی کے ممبران بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے مرکزی دروازے پر سید مراد علی شاہ کی قیادت میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ پاکستان کے آئین میں اٹھارویں ترمیم کے بعد وسائل کی صوبوں کو تقسیم(این ایف سی ایوارڈ)میں آزاد کشمیر کے ٹیکسزکا حصہ کم ہوگیا ہے جبکہ فارمولے کے تحت آزاد کشمیر اور بلوچستان کا حصہ برابر ہوتا ہے تاہم ابھی بلوچستان کا ساڑھے نو فیصد اور آزاد کشمیر کا اڑھائی فیصد ہے ۔اسی طرح ارسا میں نمائندگی ہونے کے باعث آزاد کشمیر کے شہر میرپور کو پینے کے پانی کی فراہمی کا مسئلہ ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا ہر شہری بالخصوص سندھ کے عوام آزاد کشمیر کو اپنی شہ رگ سمجھتے ہیں اور ہر فورم پر مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کےلئے بھرپور آواز بلند کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔آزاد خطہ میںجمہوری طریقے سے عوام اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں دھونس دھاندلی کے ذریعے عوامی رائے عامہ بلڈوز کر کے لوگ مسلط کیے جاتے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ سندھ کی حکومت اور عوام آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوںپوری کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…