جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم آزاد کشمیرکی مزار قائد پر حاضری

datetime 10  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں ،آٹھ لاکھ بھارتی فوج تمام بین الاقوامی قوانین روندتے ہوے معصوم کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے گزشتہ چار ماہ کے دوران مقبوضہ وادی کو عملا جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے ،انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیری بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کریں ،پاکستان کشمیریوں کی آرزوں اور امنگوں کا مرکز ہے قائد اعظم پچھلی صدی کے سب سے بڑے انسانی حقوق کے علمبردار تھے انہوں نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔وہ مزار قائد پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس سے پہلے انہوں نے مزار پر حاضری دی ،فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آٹھ جولائی سے مقبوضہ وادی میں پرامن تحریک میں شدت آئی بھارتی فوج نے اس دوران پندرہ ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو گرفتار کیا ،دس ہزار سے زائد زخمی ہیں ،آٹھ سو کے قریب ایسے ہیں جو یا تو معذور ہو چکے ہیں یا شدید خطرہ ہے کہ وہ معذور ہو سکتے ہیں بچوں کی بینائی چھین کر اور طالب علموں پر مہلک ہتھیاروں کے استعمال سے بھارت نے اپنے آپ کو دنیا بھر میں بے نقاب کر دیا ہے کشمیری مشکلات سے گھبرانے والے نہیں نہ ہی ان کا حوصلہ کمزور ہوا ہے اہل پاکستان کی کشمیریوں کے لیے محبتیں اور جذبات کی مظفرآباد سے لیکر سرینگر تک قدر کی جاتی ہے کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں پاکستان دنیا بھر میں ہمارا وکیل اور امیدوں کا مرکز ہے ہماری دلی خواہش ہے کہ یہ مستحکم ہو یہاں جمہوریت پھلے پھولے اور عوام خوشحال ہوں مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ سیاسی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جاے کراچی کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں کشمیریوں کی ایک بہت بڑی تعداد یہاں آباد ہے کراچی کے عوام نے قیام پاکستان میں عملی قربانی دی ،اپنا گھر بار چھوڑا اور مصائب برداشت کیے اس وجہ سے ہم ان کا زیادہ احترام کرتے ہیں ،کوئی بھی کشمیری راہنما جب بھی کراچی آتا ہے تو یہ اس کا روحانی فرض ہے کہ وہ مزار قائد پر حاضری دے کیونکہ ہماری امیدوں آرزوں کا مرکز پاکستان ہے اور بانی پاکستان سے کشمیری خصوصی عقیدت رکھتے ہیں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ کشمیریوں کے حوصلے کو دنیا کی کوئی طاقت پست نہیں کرسکتی آٹھ لاکھ بھارتی افواج جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہو کر بھی نہتے مظاہرین پر قابو نہ پا سکیں کشمیریوں کے جسم پر تو قبضہ کی جا سکتا ہے روح پر نہیں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے اندرسرینگر میں لوگ اپنے بچوں کے جنازے دفنارہے ہیں مقبوضہ وادی کے حالات کے تناظر میں بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر معاملے کا نوٹس لیں وزیر اعظم آزادکشمیر نے کراچی میں حضرت عبد اللہ شاہ غازی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی ،پھولوں چڑھاے اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر مسلم لیگ ن سندھ کے صدر نعیم احمد ایڈووکیٹ اضرار خان سمیت درجنوں کارکن بھی موجود تھے وزیراعظم آزادکشمیر کے مزار قائد کے دورے کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…