لندن (آئی این پی)سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف جو ان دنوں امریکہ میں زیر علاج ہیں کی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن کامیاب رہا ہے، اب ان کی حالت بہتر ہے۔ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق بیرون ملک مقیم سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو کافی عرصے سے کمر کی درد کی شکایت تھی ، طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے آپریشن کا مشورہ دیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکہ کے ایک ہسپتال میں سابق صدر پرویز مشرف کی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن کر دیا گیا، آپریشن کے بعد انہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا جائے گا۔ڈکٹروں کا کہنا ہے کہ آپریشن کامیاب ہوا ، ہسپتال ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران ان کی حالت کافی بہتر رہی‘ آئی سی یو میں ریکوری کے بعد انہیں کمرے میں منتقل کر دیا جائے گا ، طبیعت کی مکمل بحالی پر جلد انہیں ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔