اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ڈیڑھ ارب کی خردبرد،اہم عہدے پر فائز پاکستانی خاتون گرفتار،کس طرح مال بنایاجاتاتھا؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 10  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈیڑھ ارب کی خردبرد،اہم عہدے پر فائز پاکستانی خاتون گرفتار،کس طرح مال بنایاجاتاتھا؟حیرت انگیزانکشافات، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے نیشنل بینک آف پاکستان کی خاتون افسر کو ڈیڑھ ارب روپے کی خرد برد کے الزام میں گرفتارکرلیا ہے ،مذکورہ خاتو ن کے علاوہ چار مزید افراد کو بھی گرفتارکیاگیا ہے جن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان سب کا تعلق ایک تنظیم سے تھا ۔

الزام ہے کہ یہ لوگ اربوں روپے بینک اکاﺅنٹس سے نکال چکے ہیں،معلوم ہوا ہے کہ یہ کام زیادہ تر لاوارث اکاﺅنٹس سے کیاگیا اور ڈیڑھ ارب روپے نکلوانے کی شکایت پر گرفتاری کی گئی ،معلوم ہوا ہے کہ معاملہ اس سے بہت بڑا ہے کیونکہ کارروائی ڈیڑھ ارب روپے کی شکایت پر کی گئی جبکہ اس قسم کے دوسرے واقعات کا بھی امکان ہے جس کے بعد یہ رقم بہت زیادہ بھی ہوسکتی ہے،معلوم ہوا ہے کہ خاتون افسر نے جعلی پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کے ذریعے ان اکاﺅنٹس میں موجود رقم نکالی ۔ اس واقعے میں اے پی او (لاوارث اکاﺅنٹس کی تنظیم) جس کا قیام 1971ءمیں ہوا تھا کے حکام کے بھی ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں۔ایف اآئی اے حکام کے مطابق خاتون کے خلاف اینٹی کرپشن ایکٹ اورمنی لانڈرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کیاگیا ہے جبکہ دو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرز سمیت اے پی او کے چارافسران کو بھی گرفتارکرلیاگیا ہے جن کو جلد ہی عدالت کے سامنے پیش کیاجائے گا۔‎

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…