منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کامران اکمل کی وزیراعظم سے اپیل کی دھمکی،انضمام الحق کا ردعمل سامنے آگیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا الیون کیخلاف پاکستان کی کامیابی اچھی ابتداہے ، مصباح الحق کو کپتانی کا فیصلہ خود کرنا ہے، دورہ آسٹریلیا مشکل ہے اس لئے کپتانی پر بات کر کے دباؤ بڑھانا نہیں چاہتے، آسٹریلیا کیخلاف کامیابی کے لئے یونس خان کو رنز بنانا ہوں گے، کامران اکمل کا حق ہے وہ ٹیم میں واپسی کے لئے جس سے چاہیں اپیل کریں، محمد عامر سے بہت زیادہ توقعات رکھنا مناسب نہیں۔

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہانضمام الحق کاکہناتھاکہ آسٹریلیا کی سیریز سے پہلے نہیں بتا سکتا کہ یہ مصباح کی آخری سیریزہے یا نہیں۔ انضمام الحق نے کہاکہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی جاری رکھنے کا فیصلہ خود مصباح الحق کو کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ آسٹریلیا کیخلاف کامیابی کے لئے یونس خان کو رنز بنانا ہوں گے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے واضح کیاکہ کامران اکمل کا حق ہے وہ ٹیم میں واپسی کے لئے جس سے چاہیں اپیل کریں۔ انھوں نے بتایاکہ کامران اکمل کی پرفارمنس پر نظر ہے۔ چیف سلیکٹر نے کہاکہ محمد عامر سے بہت زیادہ توقعات رکھنا مناسب نہیں،5سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی آسان نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف کامیابی پاکستان کی اچھی ابتداہے اور امید ہے کہ تمام کھلاڑی دورہ آسٹریلیا میں بہترین پرفارمنس دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کی بڑی وجہ پریکٹس میچ نہ ملنا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…