بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

جشن آمد رسول ؐ کی تیاریاں پورے آب و تاب سے جاری خبر رساں ادارے کی شاندار رپورٹ

datetime 10  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/اسلام آباد/ کراچی/ اوکاڑہ (آئی این پی) جشن آمد رسول ؐ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ چراغاں شروع ہو گیا۔ عمارتیں سج گئیں۔ مختلف شہروں میں عاشقان رسول نے ریلیاں بھی نکالیں۔ تفصیلات کے مطابق ربیع الاول کا آغاز ہوتے ہی عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہو گئیں۔شہر شہر، قریہ قریہ عاشقان رسول اپنے اپنے انداز سے نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفےٰ ؐسے اپنی عقیدت و محبت کے اظہار کے لیے خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔ کہیں ریلیاں نکالی جاتی ہیں تو کہیں خصوصی محافل سجائی جاتی ہیں۔ عمارتوں پر چراغاں کیا جاتا ہے، سڑکیں، بازار اور گلیاں بقعہ نور بن جاتی ہیں۔ اس بار بھی جشن آمد رسولؐ کے سلسلے میں تیاریاں پوری آب و تاب سے جاری ہیں۔قصور میں ربیع الاول کا آغاز ہوتے ہی مساجد اور گھروں کو سجایا جا رہا ہے۔ ہر طرف ’’سج گئے گلیاں بازار‘‘کی صدائیں سنائی دے رہی ہیں۔ مساجد اور گھروں میں محافل میلاد کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ قصور کی طرح ملک کے دیگر شہروں میں بھی جشن میلاد کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔ گوجرانوالا، حافظ آباد، وہاڑی، اوکاڑہ، شجاع آباد اورملک کےمختلف شہروں میں شمع رسالت کے پروانوں نے میلاد ریلیاں بھی نکالیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…