اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’تم میرے جنازے میں ضرور شرکت کرنا ‘‘

datetime 10  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے مشہور و معروف نعت خواں اور مذہبی سکالر جنید جمشید کے ایک قریبی ساتھی نے بتایا ہے کہ کہ جب وہ چترال سے اسلام آباد کیلئے جہاز پر سوار ہونے کیلئے جا رہے تھے تو میں نے انہیں منع کیا کہ مجھے یہ جہاز بالکل بھی ٹھیک نہیں لگتا آپ نہ جائیں ۔تفصیلا ت کے مطابق جنید جمشید کے ایک دوست کا کہنا تھا کہ جب جنید جمشید چترال سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونے لگے تو میں نے انہیں منع کیا ہے کہ مجھے یہ جہاز ٹھیک نہیں لگ رہا ، اس جہاز کے انجن کی آواز بھی ٹھیک نہیں ہے اور شور بھی بہت زیادہ ہے ۔

اس طیارے سے نہ جائیں بلکہ کسی دوسرے طیارے سے چلیں جائیں گے ۔ جس پر جنید جمشید نے مجھے یہ کہہ کر صاف منع کر دیا کہ نہیں مجھے لازمی جا نا ہے کیونکہ میرا جانا بہت ضروری ہے ’’ اللہ مالک ہے‘‘ ۔

اسی جہاز سے جائیں گے کچھ نہیں ہوتا ۔ ان کے دوست سہیل خان نے کہا ہے کہ میں پچھلے 17سال سے جنید جمشید کے ساتھ تھا،میں نے جنید جمشید نے چترال کا اکٹھا سفر بھی کیا ، اس دوران میں نے ایک بات نوٹ کی تھی کہ چترال جانے کے بعد جنید جمشید خاموش رہنا شروع ہو گئے تھے اور موت کا ذکر کثرت سے کرتے تھے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے سہیل خان نے بتایا کہ شہید ہونے سے ایک دن قبل چترال میں جنید جمشید نے اپنے ایک دوست سے وعدہ لیااور کہا کہ ’’مجھ سے وعدہ کرو‘‘ جس پر دوست نے پوچھا کہ کونسا وعدہ؟ جنید جمشید نے کہا کہ پہلے تم وعدہ کرو ، دوست نے وعدہ کر لیا تو جنید جمشید نے کہا کہ تم میرے جنازے میں ضرور شریک ہو گے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنید جمشید نے موت کے اوپر چترال میں خطاب بھی کیا تھا ، وہ ایسی باتیں کرتے رہتے کہ جس سے صاف لگتا تھا کہ انہیں یقین ہو گیا کہ ضرور کچھ ہونے والا ہے ۔ سہیل خان نے بتایا کہ چترال سے واپس ہم نے اکٹھے ہی آنا تھا لیکن کسی ضروری کام سے مجھے پہلے آنا پڑا تھا ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…