پی آئی اے حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعدپہلی میت کو کہاں سپرد خاک کر دیا گیا؟

10  دسمبر‬‮  2016

کلرسیداں (آئی این پی) پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ایئرہوسٹس صدف آبائی علاقے میں سپرد خاک کر دی گئیں۔طیارہ حادثہ میں جاں بحق ایئرہوسٹس صدف فاروق کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی علاقے شاہ باغ میں سپرد کر دیا گیا، ان کی نماز جنازہ میں پی آئی اے افسران اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مرحومہ نے سوگواران میں دو بچے اور خاوند چھوڑے ہیں۔ صدف فاروق کی میت کی شناخت گزشتہ رات ان کے خاوند فاروق نے کی جس کے بعد پمز انتظامیہ نے لاش ورثاء کے حوالے کی تھی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمزاسپتال ڈاکٹر الطاف کے مطابق ائیرہوسٹس صدف فاروق کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے بجائے ان کے لواحقین نے کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 47 افراد میں سے 10 افراد کی لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے کردی گئیں ہیں۔
چین سے تعلق رکھنے والے ہان کیانگ کے بھائی ہان وی کے خون کے نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں اور ڈی این اے ٹیسٹ سے شناخت کے بعد چینی باشندے کی لاش ان کے ورثا کے حوالے کردی جائے گی جبکہ دیگر 2 غیر ملکیوں کی شناخت کا عمل ابھی باقی ہے۔ ڈاکٹر الطاف کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے جن افراد کے لواحقین کے خون کے نمونہ جات حاصل کرلئے گئے ہیں ۔
ان کے ڈی این اے ٹیسٹ کا عمل جلد مکمل کرکے میتیں ورثا کے حوالے کردی جائیں۔ ان کا کہنا تھاکہ مرنے والوں کو اگر ان کے لواحقین نے ڈی این اے کے بغیر ہی شناخت کرلیا تو ان کو ڈی این اے کے بغیر ہی لاشیں دے دی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…