اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ جنید جمشید ایک اعلیٰ اخلاق کے مالک عظیم انسان تھے۔ وہ بہت دلیر بھی تھے اور کچھ کر گزرنے پر یقین رکھتے تھے۔ انہیں شہرت ملی تو گانا گاتے ہوئے اور موت ملی تو ہدایت دیتے دیتے۔ سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ جنید جمشید مسجدوں میں رو رو کر دعا کرتے تھے کہ اللہ کی راہ میں مجھے قبول کیا جائے ۔
مجھے اللہ کی راہ میں مارا جائے اور اس میں ہی مجھے موت آئے کہ جب میں اللہ کی راہ میں سفر میں ہوں اور مجھے موت آ جائے۔ شعیب اختر نے کہا کہ جنید جمشید نے جو دعا مانگی وہ قبول ہو گئی۔ لوگ کہتے ہیں کہ تبلیغ کا کام بہت آسان ہے لیکن مسجد کے فرش پر دو دن نہیں سویا جاتا۔
جنید جمشید کیا دعا کرتے تھے کہ یا اللہ مجھے موت کہاں آئے؟ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا بڑا انکشاف
10
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں