اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حویلیاں طیارہ حادثے میں جان بحق ہونے والے معروف اسلامی سکالرجنید جمشید نے اپنے واپسی کے پروگرا م کے بارے میں واٹس ایپ کے ذریعے اپنے کوآرڈینیٹرکوایک آڈیوپیغام بھیجاتھاایک نجی ٹی وی کے مطابق جنید جمشید نے اپنے واٹس ایپ گئے پیغام میں اپنے کوآرڈینیٹرکوبتایاتھاکہ وہ پانچ یاچھ دن پرواپس آجائیں گےاوراس کویہ بھی یقین دھانی کرائی تھی کہ وہ اس سے کسی بھی بات پرخفانہیں ہیں ۔
اپنے آڈیوپیغام میں جنیدجمشید نے اپنے کوآرڈینیٹرکوکہاتھاکہ اللہ نہ کرے کہ تم سے میں ناراض ہوجائوں کیونکہ تم میرے چھوٹے بھائی اورہروقت میرے دل میں رہتے ہواورمصروفیات کی وجہ سے آپ کووقت پرجواب نہیں دیاسکاکیونکہ میں واٹس ایپ کااب بہت کم استعمال کررہاہوں ۔اس پیغام میں انہوں نے اپنے کوآرڈینیٹرکوکہاکہ میں اپنی ذات سے کبھی بھی کسی کوناراض نہیں کرتااورآپ تومیرے چھوٹے بھائی ہو۔جنید جمشید نے اپنے کوآرڈینٹرکوکہاتھاکہ اگرتم بھی چاہوتومیرے پاس چترال آجائواگرنہ بھی آسکے توکوئی مسئلہ نہیں لیکن جنید جمشید کااپنے کوآرڈینٹرکوان کاآخری پیغام تھاجس کے بعد طیارے کے حادثے میں وہ اس دارفانی سے چلے گئے ۔