پشاور(این این آئی)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے 12 ربیع الاول کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کے لئے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع کی حدود میں وال چاکنگ،ڈبل سواری ،اشتعال انگیزنعروں/ تقاریر،مزموم عزائم کی غرض سے عوامی مقامات پر پانچ یاپانچ سے زیادہ افراد کے اجتماع،اسلحہ کی نمائش، آذان کے علاوہ لاؤڈسپیکر کے استعمال ،قابل اعتراض چیزوں کی تقسیم پرپابندی ہوگی ۔
سیکورٹی گاڑیوں کے علاوہ دیگر گاڑیوں پر وارننگ لائٹس کی تنصیب ،کالی شیشوں ،ہوائی فائرنگ، چھوٹے کنٹینرز میں پٹرول مصنوعات کے فروخت،پٹاخوں کی تیاری اورخریدوفروخت،ہوٹلوں/ سرائے اورگھروں میں اجنبی افراد کے قیام پر فوری طورپر12 دسمبر2016 تک پابندی عائد کردی ہے۔اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ188 تعزیرات پاکستان کے تحت کاروائی ہوگی ۔اس امرکااعلان آج یہاں سرکاری طورپرکیاگیا۔