بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

طیارہ حادثہ پائلٹ کی غلطی سے پیش آیا ۔۔۔اچانک یہ ’’فیصلہ ‘‘کس نے سنا دیا ؟

datetime 9  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) حویلیاں کے قریب پہاڑوں پر گر کر حادثے کا شکار ہونے والا پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے طیاراے ٹی آر 42 نے 13 ہزار 375 فٹ کی بلندی تک روانی سے پرواز کی جس کے بعد اس کے بائیں انجن نے کام کرنا چھوڑ دیا اور انجن کے دھماکے نے دنگ کو نقصان پہنچایا۔
ائیرمارشل (ریٹائرڈ) شاہد لطیف نے اس بات پر زور دیا ہے کہ طیارے کو تباہی سے بچایا جا سکتا تھا۔ ان کے مطابق اگر طیارے کا ایک انجن خراب ہو گیا تھا تو یہ اس کے باوجود اڑ سکتا تھا اور اسے ایمرجنسی لینڈنگ کیلئے قریبی ہوائی اڈے کی جانب موڑا جا سکتا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ”جیسا کہ ہم جانتے ہیں طیارے کا ایک انجن خراب ہوا تھا۔ طیارے کے پائلٹ کو اسے بحفاظت اتار لینا چاہئے تھا۔ طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ کے لئے مناسب رن وے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔ طیارے کے پائلٹ کو ہنگامی حالات کو مناسب طریقے سے سنبھالنا چاہئے تھا۔“
انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ پائلٹ کی غلطی کے باعث پیش آیا کیونکہ وہ ہنگامی حالات کا مناسب طریقے سے سامنا نہیں کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پائلٹ اور کو پائلٹ کے درمیان ہم آہنگی نہ ہونا بھی حادثے کی ایک وجہ ہے۔ ناگزیر حالات میں طیارے کی تباہی پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ”اگر کوئی طیارہ ہوا میں آگ پکڑ لے اور جل جائے تو اسے ناگزیر حالات کہا جائے گا۔“
نجی ٹی وی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ابتدائی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ طیارہ غیر متوازن طریقے سے پرواز کر رہا تھا جس کے بعد وہ تیزی سے نیچے آیا اور گر کر تباہ ہوگیا۔جہاز کے غیر متوازن ہونے کا آغاز تقریباً 4 بج کر 12 پر ہواجس کے بعد پائلٹ نے اس کے ایک انجن خراب ہوجانے کی رپورٹ دی اور پھر چند لمحوں کے دوران طیارہ اپنی اونچائی کھوتے ہوئے پہاڑوں پر جاگرا۔سول ایوی ایشن کی ابتدائی انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ خرابی سامنے آنے کے بعد جہاز چند ملی سیکنڈز کے لیے مستحکم رہا اور پائلٹ نے اس پر دوبارہ کنٹرول بھی حاصل کرلیا تھا لیکن اس کے چند منٹوں بعد ہی وہ ریڈار سے غائب ہوگیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ATR 42۔500 ایئرکرافٹ کے حالیہ ورڑنز میں سے ایک ہے ٗاس کی پہلی ڈیلیوری 1995 میں ہوئی ٗپی آئی اے کو یہ طیارہ 14 مئی 2007 کو دیا گیا۔
اس جہاز کا انجن 2014 میں بھی ایک بار خراب ہوا تھا جس کے بعد اسے تبدیل کردیا گیا اس کے بعد سے یہ روانی سے پرواز کر رہا تھا، جبکہ جہاز کا انجن محفوظ اور مضبوط ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی موجود تھا۔حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہونے سے قبل یہ جہاز 18 ہزار 740 گھنٹوں کی مسافت طے کرچکا تھا، حادثے سے قبل موسم بھی معمول کے مطابق تھا ٗطیارے کے پائلٹ کو شمالی علاقوں کا وسیع تجربہ تھا۔
رپورٹ کے مطابق پی کے 661 فلائٹ کو ساخت کے لحاظ سے نقصان پہنچا تھا اور چونکہ جہاز بغیر کنٹرول کے گراہم یہ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ پائلٹ جہاز پر قابو کھو چکا تھا اور طیارہ گلائیڈ کرنے میں ناکام رہا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر اے ٹی آر کے دونوں انجن بند ہوجائیں یا کام کرنا چھوڑ دیں، تب بھی یہ طیارہ گلائیڈ کر سکتا ہے تاہم طیارہ اس وقت بے قابو ہوکر گر جائیگا جب اس کی ساخت کو نقصان پہنچا ہو اور اس وقت اس بات کے امکانات ہیں کہ خراب انجن پھٹ جائے اور اس سے منسلک وِنگ کو نقصان پہنچے ٗپائلٹس کے پاس جہاز کا انجن بند کرنے کا طریقہ ہوتا ہے اور انجن بند کرنے سے قبل اس بات کی ضرورت ہوتی ہے کہ جہاز کی اونچائی اور رفتار کم کی جائے تاکہ اس کی باہر کی صورتحال کی ایروڈائنامکس سے ہم آہنگی ہوسکے اور پی کے 661 کے پائلٹس سے ایسا ہی کیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پائلٹس خرابی کا شکار ہونے والے انجن کو یک دم بند نہیں کرتے بلکہ وہ جہاز کو ایک خاص اونچائی اور رفتار تک لاتے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ دوسرا انجن وزن اور ایروڈئنامکس کو برداشت کرسکے۔حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے پائلٹ نے ایسا ہی کیا تھا تاہم خراب انجن میں شاید آگ لگ چکی تھی جس نے وِنگ کو نقصان پہنچایا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جہاز کو کیسے حادثہ پیش آیا اس حوالے سے بظاہر جو نظر آرہا ہے وہ یہ ہے کہ پائلٹ نے جہاز کی اونچائی اور رفتار کم کی تھی جس کے بعد طیارہ ساخت کو نقصان پہنچنے کے باعث بے قابو ہوکر گر گیا پائلٹ نے خراب انجن کو بند بھی کیاجو پہلے ہی پھٹ چکا تھا اور اس نے ونگ کو نقصان پہنچایا تھارپورٹ کے مطابق طیارہ اچھی اونچائی اور رفتار پر پرواز کر رہا تھا اس لیے اس کی راہ میں رکاوٹ آنے کے کوئی امکانات نہیں تھے، جبکہ جہاز کا ایندھن بھی کسی طور پر کم نہیں تھا تاہم طیارہ حادثے کی مکمل تفصیلات اس کے بلیک باکس سے حاصل ہونے والی معلومات کی ڈی کوڈنگ کے بعد ہی ممکن ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…