بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

جنید جمشید کی زندگی کا وہ عظیم کارنامہ جس کاانکشاف ان کی شہادت کے بعد ہوا

datetime 8  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چترال جاتے ہوئے طیارہ حادثہ میں جہاں دیگرافراد نے اس دنیامیں اپنے اپنے حصے کاکرداراداکیااسی طرح ان میں جنید جمشید بھی ایک ہیں ۔عام طورپرجنید جمشید شروع میں موسیقی کی وجہ سے جانے جاتے تھےبعد میں ان کارجحان اسلامی تعلیمات کی طرف راغب ہوگیا اورانہوں نے اسلام کی تبلیغ کےلئے اپنی تمام زندگی وقف کردی اورآخری وقت تک وہ اس مشن کوجاری رکھتے ہوئے گزشتہ روزاس جہان فانی سے چلے گئے۔

جنید جمشید کی زندگی کے بارے میں عوام عام طورپریہی باتیں جانتے ہیں لیکن ایک شعبہ زندگی ایساہے جس کے بارے میں عام لوگ کم ہی جانتے ہیں وہ یہ کہ انہوں نے ایک رفاعی تنظیم ’’مسلم چیریٹی ‘‘کے ساتھ ملکرخواتین کے 5ہسپتال قائم کئے ۔

ایک معروف انگریزی اخبار نے لکھاہے کہ ایک بارجنیدجمشید نے ایک قومی اخبارمیں پڑھاکہ ایک بیمارخاتون کوتانگے پرجھنگ سے فیصل آبادلے جایاجارہاتھاکہ وہ راستے میں دم توڑ گئی جس کی وجہ بہترٹرانسپورٹ کانظام نہ ہوناتھا۔جنیدجمشید کہتے ہیں کہ یہ جان کرمجھے شدید جھٹکالگااورمیں دیہی خواتین کے لیے کام کرنے کی ٹھان لی۔ اس دوران مجھے معلوم ہوا کہ ایک فلاحی تنظیم ”مسلم چیئرٹی“ پسماندہ علاقوں میںخواتین کی صحت کے لیے کام کر رہی ہےاورمیں نے اس رفاعی تنظیم سے رابطہ کیا۔انہوں نے نعت خوانی اوراپنی عوامی پذیرائی کے ذریعے فنڈزاکھٹے کئےاور مسلم چیئرٹی کے ساتھ مل کر پسماندہ علاقوں کی خواتین کے لئے 5ہسپتال قائم کئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…