اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ قائمہ کمیٹی دفاع کو بتایا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایک سال میں سیز فائر کی تین سو تیس خلاف ورزیاں کی گئیں، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں چالیس بھارتی فوجی جہنم واصل ہوئے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹرمشاہد حسین سید کی زیر صدارت سینٹ قائمہ کمیٹی دفاع کو سکیورٹی صورتحال اورلائن آف کنڑول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں پر بریفنگ دی گئی، کمیٹی نے سیز فائر کی بھارتی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔
کمیٹی کووزارت دفاع کے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ بھارتی جارحیت سے بارہ فوجی اور پینتالیس شہری شہید جبکہ ایک سو اڑتیس افراد زخمی ہوئے، جوابی کارروائی میں چالیس بھارتی فوجی مارے گئے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ 2003کے بعد پہلی بارتوپ خانہ استعمال کیا گیا، بھارتی جارحیت کا مقصد کشمیر میں جدوجہد سے توجہ ہٹانا ہے۔کمیٹی نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی بل کی منظوری دے دی ۔