کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی بارش کی پیش گوئی کردی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق رواں ہفتے کراچی ،اندرون سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں پربارش کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں ،وسطی پنجاب،جنوبی پنجاب اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کاسلسلہ کل سے پاکستان میں داخل ہوناشروع ہوجائے گاجس کی وجہ سے ہفتہ اورسوموارکے د وران اسلام آباد،راولپنڈی ،بالائی پنجاب ،خیبرپختونخوا،فاٹا،گلگت بلتستان میں بارش کاامکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کاامکان ہے ۔