کوئٹہ ( این این آئی ) محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز سے پیر تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ پرسوں پاکستان میں داخل ہو گا، جس کے نتیجے میں خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اوربرفباری کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ،ڑوب اور اسلام آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور اور فیصل آباد ڈویڑن کے چند مقامات پر بھی بارش ہوسکتی ہے جبکہ مکران اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش اوربوندا باندی کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کراچی ،اندرون سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں پربارش کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں ،وسطی پنجاب،جنوبی پنجاب اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے جبکہ مغربی ہواﺅں کاسلسلہ کل سے پاکستان میں داخل ہوناشروع ہوجائے گاجس کی وجہ سے ہفتہ اورسوموارکے د وران اسلام ا?باد،راولپنڈی ،بالائی پنجاب ،خیبرپختونخوا،فاٹا،گلگت بلتستان میں بارش کاامکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کاامکان ہے۔