جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونےوالی عاصمہ کے گھر سے بڑی خبر وفات کی افواہیں جھوٹی نکلیں ۔۔ حقیقت کیا ہے ؟

datetime 8  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کی فلائٹ نمبر PK-661 گزشتہ شام چترال سےاسلام آباد آتےہوئے حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اس طیارے میں موجود 47افراد جاں بحق ہو گئے ۔اطلاعات تھیں کہ جہاز میں موجود عاصمہ نامی ایئر ہوسٹس بھی جاں بحق ہو گئی اور اس کے کچھ دیر بعد میڈیا پر خبریں گردش کرنے لگیں کہ عاصمہ کے شوہر اپنی بیوی کی وفات کی خبر سن کر صدمے سے دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے ہیں

تاہم گردش کرنے والی یہ افواہیں جھوٹی ثابت ہوئیں اور تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ حیات ہیں اور اس وقت اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں اپنی اہلیہ کا جسد خاکی وصول کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ایک نجی ٹی وی چینل پر خود انہوں نے اپنے زندہ ہونے کی تصدیق بھی کی۔ واضح رہے کہ عاصمہ کے شوہر کی وفات اور یہاں تک کہ دونوں میاں بیوی کی نماز جنازہ کی خبریں بھی چلائی جاتی رہیں۔ یہ اطلاعات پاکستان کے معروف نجی ٹی وی چینلز نےنشر کی تھی جو کہ محض ریٹنگ کیلئے اڑا ئی گئی ایک افواہ ثابت ہوئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…