لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حویلیاں طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے جنیدجمشید 3ستمبر 1964 کوکراچی میں پیدا ہوئے جہاں سے انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی جس کے بعد وہ لاہور آگئے اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے ڈگری حاصل کی،وہ کچھ عرصہ پاکستان ایئرفورس میں بھی کام کرتے رہے۔
دوران تعلیم ہی انہیں میوزک کا شوق پیداہوا اور انہوں چنددوستوں کے ہمراہ مل کر گلوکاری شروع کردی جس کے بعد انہوں نے1986میں اپنے دوست کی بورڈ پلیئر روحیل حیات سے ملک میوزیکل بینڈ’’وائٹل سائنز‘‘کی بنیاد رکھی اور اسی دوران پی ٹی وی کے پروڈیوسر شعیب منصور نے ان سے رابطہ کیا اور ان کے پہلے البم’’وائٹل سائنز‘‘کے میوزک کی تیاری میں ان کی معاونت کی۔
جنید جمشید کے پہلے البم کے ویسے تو سارے ہی گانے مشہور ہوئے کیونکہ اس زمانے میں پاکستان میں پاپ میوزک کافی مقبول تھا لیکن ایک ملی نغمہ جس نے دھوم مچادی وہ تھا’’دل دل پاکستان‘‘۔
جنید جمشیدکی شہرت اس وقت گلی گلی پہنچ گئی جب شعیب منصور نے ’’دل دل پاکستان‘‘ کی وڈیو بناکر پی ٹی وی سے نشر کی کیونکہ اس زمانے میں صرف ایک ہی ٹی وی چینل تھا لہذہ جنید جمشید راتوں رات مشہور ہوگئے۔
جنید جمشید کا پاکستان ایئر فورس سے کیا تعلق تھا؟
8
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں