پیر‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2025 

جنید جمشید نے گلوکاری سے توبہ کرنے کے بعد کتنے کروڑ روپے کی آفر ٹھکرا دی تھی؟ مولانا طارق جمیل کا ایسا بیان کہ جان کر آپ بھی رشک کریں گے

datetime 8  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ جنید جمشید ہمیشہ ہی کہتا تھا کہ میں اللہ اور اس کے رسول کے مشن کو لے کر چلتا رہوں اور اسی راستے میں میری زندگی تمام ہو۔ جنید جمشید بہت ہی اعلیٰ اخلاق کا مالک تھا ، اس نے شوبزنس کی دنیا چھوڑ کر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ جنید جمشید بہت شفیق باپ تھا بلکہ زندگی کے ہر پہلو میں اس کی اخلاقی صفت بہت نمایاں تھی، میں نے زندگی میں جنید جمشید جیسے اخلاق والے بہت کم دیکھے ہیں۔ آخری مرتبہ چترال میں ہی پرسوں اس سے رابطہ ہوا تھا۔ میرا، سہیل اور جنید جمشید کا پروگرام تھا کہ سعید انور کی جماعت کی نصرت کیلئے جائیں گے لیکن میں مصروفیت کی وجہ سے جا نہیں سکا۔
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ اس نے مجھے فون کرکے بتایا کہ اس کے پاس اپنی والدہ کی دوا کے بھی پیسے نہیں ہیں۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ مجھے پیپسی والے چار کروڑ روپے دے رہے ہیں کہ ایک گانا گادو لیکن میں نے انکار کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک بار پھر ازبکستان میں


تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…