پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

جنید جمشید کی نماز جنازہ کب اور کہاں ادا کی جائے گی؟ اعلان کر دیا گیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنید جمشید کی نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز طیارہ حادثہ کا شکار بننے والے نامور مذہبی شخصیت جنید جمشید کی نماز جنازہ کل دارالعلوم کورنگی کراچی میں بعد نما ز جمعہ ادا کی جائے گی۔ ان کی میت کو لینے کیلئے مرحوم کے بڑے بھائی اسلام آباد روانہ ہو چکے ہیں ۔مرحوم جنید جمشید چترال میں تبلیغی دورے پر تھے اور انہیں 2 روز قبل واپس اسلام آبا د آنا تھا مگر شیڈول تبدیل ہونے کے بعد انہوں نے گزشتہ روز اسلام آبا دپہنچنا تھا ۔ یاد رہے جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ پی آئی اے کے اے ٹی آر 47طیارے میں سوار تھے جو چترال سے اسلام آباد آرہا تھا اور راستے میں حویلیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گیا جس میں عملے کے 5ارکان سمیت 47افراد سوار تھے۔ان افراد میں 31مرد ،9خواتین اور 2بچے شامل تھے جو لقمہ اجل بن گئے . طیارے میں ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ ، انکی اہلیہ اور بیٹی بھی سوار تھے .

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…