ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی آئی اے نے حادثے کا شکار طیارے میں سوار مسافروں کی حتمی فہرست جاری کردی

datetime 8  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)نے حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار مسافروں کی فہرست جاری کردی،طیارے میں معروف مذہبی شخصیت جنید جمشید اور ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ وڑائچ ،عملے کے پانچ افراد اور تین غیر ملکیوں سمیت 47مسافر سوار تھے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار مسافروں کی فہرست جاری کردی گئی،طیارے میں عملے اور غیر ملکیوں سمیت مجموعی طور پر 47افراد سوار تھے۔عملے میں جہاز کے کپتان پائلٹ صالح جنجوعہ ،فرسٹ افسر علی اکرم اور ٹرینی پائلٹ احمد جنجوعہ ، ائیرہوسٹس صدف فارو ق اور ائیرہوسٹس اسماء عادل شامل تھیں۔

پی آئی اے کی طرف سے جاری کردہ فہرست کے مطابق بدقسمت طیارے میں 31مردوں،9خواتین اور 2بچوں سمیت 42مسافر سوار تھے،مسافروں میں معروف نعت خوان جنید جمشید ان کی اہلیہ ،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اسامہ وڑائچ،3غیرملکی ، ہانگ کیانگ،ہیرالٹڈ کیسلر اور ہیروگ ایکل برگر شامل تھے۔دیگر مسافروں میں عابد قیصر ،احترام الحق،احسان،عائشہ،اکبر علی،اخترمحمود،عامر شوکت،آمنہ احمد،ماہ رخ احمد،عاصم وقاص ،عتیق محمد،فرح ناز،فرحت عزیز،گوہر علی،گل ہارون،حاجی نواز،حسن علی،محمود عاطف،مرزا گل،فرحان علی،محمد علی خان،محمد خالد مسعود،محمد خان،محمد خاور ،محمد نعمان شفیق،تکبیرخان،نثار الدین،رانی مہرین،سلمان زین العابدین،سمیع،ثمینہ گل،شمشاد بیگم،طیبہ عزیز،تیمور ارشد،عمارہ خان اور زاہدہ پروین شامل ہیں۔(خ م)

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…