اسلام آباد(نیوزڈیسک)جنید جمشید کی آخری اذان،ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہوگئی، تفصیلات کے مطابق چترال میں قیام کے دوران جنید جمشید کی آخری اذان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، واضح رہے کہ تباہ ہونیوالے طیارے میں جنید جمشید اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سوار تھے۔ جنید جمشید سیٹ نمبر 27 سی اور اہلیہ 27 اے پر بیٹھی تھیں۔
طیارہ صبح اسلام آباد سے مسافروں کو لے کر چترال گیا تھا جب کہ طیارے نے شام 4 بج کر 45 منٹ پر اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم لینڈنگ سے کچھ ہی دیر پہلے طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، اس سے قبل پائلٹ نے مدد کے لیے ایمرجنسی کال کی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے انہیں پرواز میں مشکلات کا سامنا ہے۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسافر طیارہ حویلیاں کے قریب پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوا۔