اسلام آباد (این این آئی) حادثے کا شکارہونے والا بد قسمت طیارہ اے ٹی آر 42ہے جو 2007میں تیار کیا گیا تھا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا بد قسمت طیارہ اے ٹی آر 42 ہے جو 2007 میں تیار کیا گیا تھا۔ طیارے کی عمر اس وقت نو سال 6 مہینے ہے اور اس نے پہلی بار پرواز 3 مئی 2007 کو بھری تھی۔پی آئی اے نے اس طیارے کو 16 مئی 2007 میں اپنے بیڑے میں شامل کیا تھا۔
طیارے میں پریٹ اینڈ وٹنی کے دو انجن لگے ہوئے تھے۔حادثے کا شکار ہونے والا پی آئی اے کے بد قسمت طیار ے میں عملے کے پانچ افراد سوار تھے پی آئی اے حکام کے مطابق طیارے کے کپتان کیپٹن صالح جنجوعہ، معاون پائلٹ احمد جنجوعہ، فرسٹ آفیسر علی اکرم تھے۔فضائی میزبانوں میں عاصمہ عادل اور صدف فاروق شامل تھیں۔