پی آئی اے طیارہ حادثہ۔۔۔۔حادثے سے پہلے ایک منٹ کی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

7  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی آئی اے طیارہ حادثہ۔۔۔۔حادثے سے پہلے ایک منٹ کی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔ آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ طیارے میں قیامت کا سما ہے اور لوگ اللہ اکبر پڑھ رہے ہیں جبکہ بچوں اور عورتوں کی چیخنے کی آوازیں صاف سنائی دے رہی ہیں۔جبکہ پی آئی اے کے چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے گر کرتباہ ہونے والے طیارے کے پائلٹ کی جانب سے کنٹرول ٹاور کو بھیجے جانے والے آخری پیغام کی بھی تفصیلات سامنے آگئیں۔

بدھ کو سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے ساتھ آخری رابطہ حویلیاں کے قریب ہوا جس دوران پائلٹ کی جانب سے’’مے ڈے‘‘ کال دی گئی اور پیغام بھیجا گیا کہ طیارے کے نجن میں خرابی پیدا ہوئی ہے۔ماہرین کے مطابق کسی بھی طیارے کے پائلٹ کی جانب سے ’’مے ڈے‘‘ کال دینے کا مطلب ہوتا ہے کہ طیارہ انتہائی سنگین صورتحال سے دوچار ہے۔ ذرائع کے مطابق کنٹرول ٹاور کو پائلٹ کا پیغام ملنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا اور ریڈار سے بھی غائب ہو گیا۔چترال سے اسلام آباد آنے والے پی کے 661 کو کیپٹن صالح یار جنجوعہ اور کو پائلٹ احمد جنجوعہ آپریٹ کر رہے تھے جبکہ ایک ٹرینی پائلٹ بھی سوار تھے۔‎

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…